تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 26 January 2022

وبائی امراض: یو اے ای کا انقلابی اقدام

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے مستقبل میں وبائی امراض کا جلد پتہ لگاکر انکی نگرانی کرنے کا ایک ای پلیٹ فارم ای پبلک ہیلتھ سسٹم ’’SPHERE‘‘ شروع کیا ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجیز پر مبنی ایک نئے نظام کا آغاز دبئی میں 24 سے 27 جنوری تک منعقد ہونے والے عرب ہیلتھ 2022 میں وزارت کی شرکت کے طور پر عمل میں آیا ہے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے صحت عامہ کو متاثر کرنے والے واقعات کی جلد نگرانی، پیروی اور انتظام کے لیے ایک مربوط نظام فراہم کرنا ہے اور سرکاری ونجی صحت کے شعبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

اسفیئر ایک متحد قومی ڈیٹا بیس فراہم کرتا ہے جو مقامی، علاقائی اور عالمی سطح پر معلومات کا اشتراک اور تبادلہ کرکے بیماریوں سے بچاؤ کو بڑھاتا ہے۔

SPHEREکو بیماری کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ متعدی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے تیزی سے ردعمل حاصل کیا جاسکے، صحت کے خطرات کے بوجھ کا اندازہ لگانے، صحت عامہ کے اقدامات کو ترجیح دینے اور کنٹرول کے اقدامات کے اثرات کی نگرانی کے لیے ڈیٹا اور معلومات کی نگرانی کے علاوہ نیا نظام تحقیق کی حمایت کرتا ہے جو صحت عامہ کی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی ترقی کے لیے بنیادوں اور معیارات کا تعین کرنے میں مدد کرتا ہے۔

سپورٹ سروسز سیکٹر کے قائم مقام اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری عبداللہ اہلی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت کی جانب سے مقامی صحت کے حکام کے تعاون سے اپنائی گئی احتیاطی اور فعال حکمت عملی کا یہ ایک اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وبائی امراض جیسے عالمی چیلنج کا کبھی بھی ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر مقابلہ نہیں کیا جاسکتا اور ڈیٹا مستقبل کی وباؤں سے لڑنے کے لیے ایک اہم بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وبائی امراض کے دوران کمیونٹی کے ردعمل کو منظم کرنے کے لیے ٹولز فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس وبائی امراض کی تحقیقات کا ایک مضبوط نظام، فوری ردعمل، کنٹرول کے اقدامات اور لیبارٹری کی اعلیٰ صلاحیتیں ہیں جو ملک میں صحت کی حفاظت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام جدید ترین ٹیکنالوجیز پر مبنی سب سے اہم مربوط منصوبوں میں سے ایک ہے جو کہ وبائی امراض کی نگرانی اور ابتدائی انتباہی نظام کو تیار کرتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ نیا پلیٹ فارم سرکاری اور نجی صحت کے اداروں میں تمام متعلقہ ہیلتھ کیڈرز کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم میں متعدی امراض میتھولوجیکل سنڈروم، کیمیائی زہر کے کیسز، چوٹوں اور ویکسینیشن کے ریکارڈ کی رپورٹنگ بھی شامل ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3H3IwME
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو