ٹک ٹاکر حریم شاہ کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کروانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے پاکستان میں 2 اکاؤنٹس ہیں یہ دونوں اکاؤنٹ لاہور میں اصل نام فضاحسین کےنام سےہیں۔ ایف آئی اے نے دونوں اکاؤنٹس منجمد کرنے کےلیےخط لکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو بھی خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں حریم شاہ نے برطانوی پاؤنڈز کی ایک بڑی رقم کے ساتھ سفر کرنے کا دعویٰ کیا ہے اسے برطانیہ میں فلمایا گیا تھا۔
In this video, widely shared on social media and recorded recently after the Murree incident, Pakistan’s Ticktoker star Hareem Shah is shaming Pakistani authorities, esp federal investigation agency, for their incompetence to stop laundering of money she took to UK @FIA_Agency pic.twitter.com/8ji3M1YosK
— Naimat Khan (@NKMalazai) January 12, 2022
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فالو اپ ویڈیو، جس میں شاہ نے ‘منی لانڈرنگ’ کے دعوؤں کی تردید کی ہے اور اس سے پہلے کی ویڈیو کو ‘مذاق’ کے طور پر مسترد کر دیا ہے، وہ بھی برطانیہ میں اسکائی مارکیٹنگ کے دفاتر میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
مذکورہ ویڈیو میں دانیال ملک نامی شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ رقم ’قانونی‘ تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3o4hmhg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box