تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 6 February 2022

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 13 بھارتی ماہی گیر گرفتار

 کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے آپریشن متحد کے دوران پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 13 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے دو کشتیوں کو تحویل میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایم ایس اے نے سر کریک کے قریب پاکستانی ماہی گیروں کے تحفظ کے تناظر میں آپریشن متحد کے نام سے ایک فوکس آپریشن شروع کیا کیونکہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بھارتی ایجنسیاں پاکستانی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود سے گرفتار کررہی ہیں۔

میری ٹائم سیکیورٹی کے جہاز نے آپریشن کے دوران 2 بھارتی ماہی گیرکشتیوں معراج علی اور ال احد کو قبضے میں لے کر ان پر سوار عملے کے 13 افراد (ماہی گیروں) کو گرفتار کیا۔

ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق بھارتی ماہی گیر غیر قانونی شکار میں مصروف تھے، جس وقت کشتیوں کو تحویل میں لیا گیا تووہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں موجود تھیں۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ماہی گیروں کی کشتیاں اوکھا سے آتی ہیں جو پاکستان سے 70 ناٹیکل مائل کے فاصلے پر ہے۔

ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق بھارت کا یہ عمل ملکی وسائل کے انڈس ڈیلٹا خطے میں جان بوجھ کر مداخلت کا سبب بن رہا ہے، کشتیوں کو پاکستانی  قانون اور سمندری قوانین سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی پر مزید کارروائی کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

 

The post پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 13 بھارتی ماہی گیر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2281654/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو