مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی نواسے اور نواسی کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئی۔
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نواسے محمد اور نواسی نینا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
مریم نواز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اتوار کی ڈیوٹی پر نانو برتھ ڈے پارٹی میں نینا اور محمد کے ساتھ موجود ہیں۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
مریم نواز کی نواسے اور نواسی کے ساتھ ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں اور ننھے بچوں کو دعائیں دی جارہی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ماشا اللہ بہت ہی اچھی تصاویر ہیں۔‘
ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ مریم نواز کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تصویر میں بچے اور آپ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XrSYqgN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box