کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سونا لوٹنے کی بڑی ڈکیتی میں ملوث 3 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے 30 تولہ سونا اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز نے بتایا کہ 3 جنوری کو فیروز آباد کے علاقے میں قائم جیولرز کا ایک کلو سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران واردات میں ملوث 3 ملزمان رضوان علی، دانیال اور ذیشان کو گرفتار کر کے 3 ٹی ٹی پستول اور 3 عدد سونے کے بسکٹ برآمد کرلیے جس کا وزن 30 تولہ ہے۔
عارف عزیز نے بتایا کہ گرفتار ملزم رضوان نے اپنے شریک ملزمان کو اطلاع دی تھی کہ ایم ایف جیولرز کی دوکان کا سونا ان کے 2 ملازمین لے کر جائیں گے، اس اطلاع پر 8 ملزمان نے موٹر سائیکلوں پر سونا لیکر جانے والے ملازمین کا تعاقب کیا اور شارع فیصل سے سندھی مسلم سوسائٹی کی طرف جانے والے راستے میں روک کر انہیں اسلحہ کے زور یرغمال بنا کر سارا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر 5 ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ملا ہے۔
اس سے قبل ملزمان ایک قتل، 3 پولیس مقابلوں اور ڈکیتی کی نصف درجن سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔
The post کراچی میں ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیا 30 تولہ سونا برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2287381/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box