تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 19 February 2022

مدینہ منورہ خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر قرار

ریاض: مدینہ منورہ کو خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ٹریول کمپنی ’انشورمائی ٹرپ‘ کی جانب سے تنہا سفرکرنے والی خواتین کیلئے محفوظ شہروں پرسروے جاری کیا گیا۔

سروے میں خواتین کے رات کے اوقات میں محفوظ تنہا سفر اور صنفی بنیاد پر حملے کے خطرات کا جائزہ لیا گیا اور دونوں شعبوں میں شہروں کو 10 میں سے نمبرز دیے گئے۔

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ نے ان دونوں معاملات میں 10 میں سے 10 نمبرز حاصل کیے اور خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار پایا۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی تیسرے نمبر پر خواتین کیلئے دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے جس کے خواتین کے رات کے اوقات میں محفوظ تنہا سفر پر 9.43 نمبر اور صنفی بنیاد پر حملے کے خطرات پر 8.64 نمبرز لیے ہیں۔

سروے میں تھائی لینڈ کا شہر چیانگ مائی دوسرے، دبئی تیسرے، جاپان کا کیوتو چوتھے اور چین کا انتظامی علاقہ مکاؤ 5 ویں نمبر خواتین کیلئے محفوظ شہر قرار پایا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VgeYnEU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو