پی ایس ایل کے آغاز سے اب تک قومی ٹیم کو تین تیز ترین فاسٹ بولر ملے ہیں جن میں حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔
پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کی جانب سے ترین ترین گیند کروائی گئی ہیں جس میں حارث رؤف ٹاپ پر ہیں۔
لاہور قلندرز کے اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے اپنی تیز رفتاری کے ساتھ فہرست میں راج کیا اور پی ایس ایل 2022 میں پہلی اور دوسری تیز ترین گیندیں کیں۔
دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے بدھ کے روز پشاور زلمی کے خلاف 152.5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی جو جاری پی ایس ایل میں سب سے تیز رفتار تھی۔
Fastest deliveries of PSL 7 so far #PSL7 #Cricket pic.twitter.com/wbNnwfcVUd
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) February 2, 2022
حارث نے 149.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوسری تیز ترین گیند بھی کی، جب کہ تیسری تیز ترین گیند کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تیز رفتار بولر نسیم شاہ نے کی، جنہوں نے پشاور زلمی کے خلاف 148.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی۔
نسیم شاہ پی ایس ایل 7 میں گلیڈی ایٹرز کے لیے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف پانچ وکٹوں سمیت پانچ میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل 2022 کی تیسری اور چوتھی تیز ترین گیند بھی حارث نے کی، جو کراچی کنگز کے خلاف 148.4 اور پشاور زلمی کے خلاف 148.3 کے ساتھ بولنگ کرنے میں کامیاب رہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cJMI2P6ym
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box