جامشورو: جامشورو شہر میں قائم سندھ یونیورسٹی سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم طالبہ نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے شعبہ عمرانیات میں تھرڈ ایئر کی طالبہ الماس عباس کو موٹر سائیکل سوار افراد نے اغوا کی کوشش کی۔
متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ وہ سینٹرل لائبریری سے سندھ یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کی طرف جارہی تھی کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار افراد نے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔
سجاول کی رہائشی طالبہ نے گرلز ریسکیو سینٹر پہنچ کر تحریری شکایت درج کرائی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی استدعا کی۔
گرلز ہاسٹل کی افسر ناہیدہ آرائیں نے واقعے کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ طالبہ کے اغوا کی کوشش کی اطلاع ملی، اس حوالے سے معلومات حاصل کر رہے ہیں۔
The post سندھ یونیورسٹی سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2280290/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box