راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین ممالک سے مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم کا سرکاری دورہ کیا، آرمی چیف کی برسلز میں یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو سے ملاقات ہوئی اور وہ سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز سٹیفانو سانینو سے بھی ملے۔
آرمی چیف سے ملاقاتوں میں افغانستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی، یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین ممالک سے مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
دریں اثنا یورپی یونین حکام نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
The post آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا بیلجیئم کا سرکاری دورہ، اہم ملاقاتیں appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2286556/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box