تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 7 February 2022

صبور علی شوہر کے ساتھ میچ دیکھنے پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی صبور علی اور علی انصاری گزشتہ روز کراچی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ دیکھنے پہنچ گئے۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے پیچھے میچ چل رہا ہے اور صبور، علی ویڈیو بنوا رہے ہیں۔

صبور علی نے اس موقع پر مغربی لباس کے ساتھ کیپ بھی پہن رکھی ہے، علی انصاری نے بھی سیاہ رنگ کی پینٹ شرٹ اور جیکٹ زیب تن کی۔

اداکار نے یہ نہیں لکھا کہ وہ میدان میں کس ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں لیکن مداح ان کی ویڈیو کو خوب سراہا رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل علی انصاری اور صبور علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، علی کی بہن اداکارہ مریم انصاری کی شادی بھی کرکٹر معین خان کے بیٹے سے انجام پائی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7zr0MtX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو