تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 7 February 2022

’جیسن روئے نے سرفراز کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی‘ قلندرز کو شکست

کراچی: پی ایس ایل 7 میں جیسن روئے کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جیسن روئے نے 57 گیندوں پر 116 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 بلند و بالا چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

جیمز ونس بھی 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، افتخار احمد تین رنز بناسکے، محمد نواز نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کامران غلام، ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پہلی اننگز میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے اور سرفراز الیون کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا۔

فخر زمان نے شاندار 70 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور تین چوکے شامل تھے، ہیری بروک نے 17 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ڈیوڈ ویزے 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اوپنر عبداللہ شفیق 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کامران غلام 19 رنز بنا کر کامران غلام کا نشانہ بنے، کامران غلام کا شاندار کیچ جیمز ونس نے باؤنڈری لائن پر پکڑا۔

محمد حفیظ کو غلام مدثر نے 8 رنز پر چلتا کیا، فل ساٹ بھی 8 رنز بنا کر ووڈ کو وکٹ دے بیٹھے۔

گلیڈی ایٹرز کے غلام مدثر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لک ووڈ اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ سرفراز الیون نے ول اسمڈ کی جگہ جیسن روئے کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے،ٹیم میں سہیل تنویر کی جگہ لک ووڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ میچ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے پہلے مرحلے کا آخری میچ ہے، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 فروری سے لاہور میں ہو گا، 27 جنوری سے شروع ہوئے پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا،ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔

پی ایس ایل سیزن سیون میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز 5 میچز جیتنے کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3، پشاور زلمی 2 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 1 کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Kpwi0y8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو