کراچی: پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 57 رنز سے شکست دی، ٹم ڈیوڈ کو پی ایس ایل کی دوسری تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وہاب ریاض نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست کی ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے، میں نے آخری اوور میں کافی رنز دیے تھے۔
No one should be deprived of watching this shot by @KhushdilShah_ #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvMS pic.twitter.com/gPMzwQakwg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022
انہوں نے کہا کہ ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی فیلڈنگ میں بھی کیچز ڈراپ کیے، اچھی فیلڈنگ ہوگی تو رنز بچیں گے، ایک کیچ پورا میچ تبدیل کردیتا ہے۔
زلمی کے کپتان نے کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ اور بولنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے، آئندہ میچز میں کوشش کریں گے کہ غلطیوں پر قابو پاکر کامیابی حاصل کریں۔
Dhulai #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvMS pic.twitter.com/RB1ONjyddM
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022
واضح رہے کہ وہاب ریاض کے آخری اوور میں 24 رنز بنے تھے، خوشدل شاہ نے وہاب ریاض کو آخری اوورز میں تین چھکے مارے اور 7 گیندوں پر 21 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم مسلسل پانچ میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم دو کامیابیوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/a5zUEve
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box