تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 5 February 2022

مچھروں کا پسندیدہ شکار کون؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف

نئی تحقیق میں ہونے والے انکشاف کے مطابق مچھر کچھ مخصوص رنگوں بشمول سرخ، نارنگی، سیاہ رنگوں کی طرف جلد متوجہ ہوتے ہیں۔

آپ کسی تقریب میں بیٹھے ہوں یا سوئے ہوئے ہوں اچانک کان کے قریب بھبھناہٹ ہو اور  خون کا پیاسا کوئی مچھر اپنی بھوک مٹانے آپ کے اردگرد منڈلائے تو نہ صرف نیند غارت ہوتی ہے بلکہ آپ بھری محفل میں بھی مچھر اڑانے پر مجبور نظر آتے ہیں۔

یہ صورتحال بالخصوص ہمارے ملک میں تقریباْ ہر ایک کو ہی درپیش ہوتی ہے، اس  خفت بھری مشقت سے بچنا چاہتے ہیں تو ماہرین کی اس نئی تحقیق سے اخذ کردہ نتیجے پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مچھر کچھ مخصوص رنگوں بشمول لال، نارنگی، سیاہ رنگوں کی طرف لپکتے ہیں۔

جب کہ اس کے برعکس سبز، جامنی ، نیلے اور سفید رنگ کو نظر انداز کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ مچھر کس طرح اپنے شکار کو تلاش کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق انسانی جلد سے مچھروں کے لیے تمام رنگ کے پگمنٹس ہونے کے باوجود سرخ اور نارنگی رنگ کے واضح سگنل نکلتے ہیں۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن میں بائیولوجی کے پروفیسر اور سینئر مصنف جیفری رائفل کا کہنا تھا کہ مچھر اپنے قریب موجود چیزوں میں فرق کرنے کے لیے بو کا استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب مچھر مخصوص مرکبات کو سونگھتے ہیں جیسے کہ ہماری سانس کی کاربن ڈائی آکسائیڈ تو یہ ان آنکھوں کو مخصوص رنگ اسکین کرنے کے لیے متحرک کرتی ہے جس کا تعلق ممکنہ طور پر کسی شکار سے ہوتا ہے اور یہ اس کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ کس طرح مچھر کی سونگھنے کی حس دیکھنے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ جانتے ہوئے کہ کون سے رنگ بھوکے مچھروں کو کھینچتے ہیں اور کون سے نہیں متوجہ کرتے، بہتر ریپیلنٹس، ٹریپس اور مچھروں سے نمٹنے کے دیگر طریقوں کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

تو اگر آپ مچھروں کے کاٹے سے بچنا اور اس سے ہونیوالی ممکنہ بیماریوں ملیریا، ڈینگی سے تحفظ چاہتے ہیں تو سرخ، سیاہ، نارنگی رنگ کے لباس کا استعمال کم کریں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pBGAL1a
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو