تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 15 February 2022

شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی خوشگوار موڈ میں گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شاہین اور شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شاہد آفریدی کو اسٹیڈیم میں شاہین سے نہایت خوش دلی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی پہلے شاہین کو گلے لگاتے ہیں اور پھر ہاتھ ملاکر شوخی سے ان کا ہاتھ اپنی جانب کھینچتے ہیں۔

اس دوران دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/otxTpVQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو