بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 30 سالہ وحشی درندے نے بستر مرگ پر پڑی بوڑھی خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔
بھارت جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے وہاں آئے دن ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جو اس کے سیکولر اور جمہوری دعوے پر کالک پھیرتے رہتے ہیں لیکن حال ہی میں اس شرمناک واقعے نے ہر انسان کو لرزہ کر رکھ دیا ہے۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں صفائی ملازم کے روپ میں 30 سالہ وحشی درندے نے بستر مرگ پر پڑی 87 سالہ بوڑھی عورت کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں 87 سالہ خاتون جو کئی ماہ سے بستر پر پڑی ہے اور ہلنے جلنے سے بھی معذور ہے اپنی 65 سالہ بیٹی کے ہمراہ رہتی ہے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون کی بیٹی گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔
اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اتوار کو جب بیٹی گھومنے گئی تو ایک نامعلوم شخص گھر میں گھس آیا اور بستر پر پڑی بوڑھی عورت کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ نے بتایا ہے کہ واقعے سے متاثرہ بوڑھی خاتون شدید بیماری کے باعث کئی ماہ سے مستقل بستر پر ہے اور ان کی ایک ٹانگ کام بھی نہیں کرتی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بزرگ خاتون کی بیٹی اتوار کی دوپہر سوا بارہ بجے سیر کے لیے گھر سے باہر گئی جس کے بعد ملزم تقریباْ ساڑھے بارہ بجے گھر میں داخل ہوا اور جرم کو انجام دینے کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے متاثرہ خاتون کا فون بھی برآمد کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کا نام انکت ہے جس کی عمر 30 سال کے قریب ہے اور وہ صفائی کا کام کرتا ہے
دہلی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ تیرہ فروری کو بزرگ خاتون کی بیٹی نے گھر سے موبائل فون چوری ہونے کی شکایت کی تھی جس پر ایف آئی درج کی گئی تھی، بعد ازاں متاثرہ خاتون کی بٹی نے پولیس کو عصمت دری کی شکایت کی جس کے بعد پولیس نے پہلی ایف آئی آر میں ہی ریپ کی دفع شامل کردی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fLO9lJq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box