معروف ماڈل و اداکارہ میرب علی کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اداکارہ میرب علی نے حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
میرب علی کو ویڈیو میں کنسرٹ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گلوکار عاصم اظہر کا میوزک کنسرٹ تھا جس میں میرب علی نے بھی شرکت کی وہ پروگرام سے لطف اندوز ہو رہی تھی اور ساتھ ساتھ گنگنا بھی رہی تھی۔
اداکارہ میرب علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ سیریل” صنف آہن” میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔
میرب سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nQj91is
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box