لاہور: پی ایس ایل 7 کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقبالے کے بعد ایک رن سے شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 192 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بناسکی اور اس طرح یونائیٹڈ نے ایک رن سے کامیابی حاصل کرکے کنگز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔
لیکن یونائیٹڈ کو جیت کے باوجود دھچکا لگ گیا کیونکہ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان دوران میچ انجری کا شکار ہوگئے۔
شاداب خان انجری کے سبب میدان سے باہر چلے گئے اور انہوں نے اپنے اوورز بھی نہیں کروائے جس کے بعد کپتانی کے فرائض حسن علی نے انجام دیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی انجری کے سبب اگلے میچ میں شرکت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قابل از وقت ہوگا اور ڈاکٹر کے معائنے کے بعد ہی ان کے انجری کے بارے میں کوئی بات حتمی طور پر کی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا اگلا میچ پشاور زلمی کے ساتھ 17 فروری کو بروز جمعرات کو کھیلے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/z1LBPuF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box