تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 4 March 2022

فیصل واوڈا کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

 کراچی: تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی  تاحیات نااہلی سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست  کے لئے  الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق جنرل نشست پر حصہ لینے والے پانچ امیدوار ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق سیاسی جماعتوں سے جبکہ تین آزاد امیدوار ہیں۔

صوبائی  الیکشن کمشنر سندھ اور ریٹرننگ افسر سعید گل  کے دفتر سے جاری فہرست کے مطابق امیدواروں میں تحریک انصاف کے آغا ارسلان خام اور پیپلز پارٹی کے نثاراحمد  کھوڑو جبکہ 3  آزاد امیدواروں میں عاجز دھامرا، گل محمد جاکھرانی  اور علی احمد پلھ  شامل ہیں۔

آزاد امیدواروں میں سے دو کا  تعلق پاکستان پیپلزپارٹی اور ایک کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ سینیٹ کے انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ 2022 کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔

The post فیصل واوڈا کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2293226/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو