ممبئی: بالی وڈ کے ”دبنگ“ سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان اور بھابھی سیما خان نے شادی کے 20 سال بعد طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہیل خان اور سیما خان نے طلاق کے لیے ممبئی کے فیلمی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ سہیل خان خود بھی اداکار ہیں تاہم وہ کافی عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں۔ ان کی اہلیہ فیشن ڈیزائنر ہیں۔
سہیل خان اور سیما خان کو آج فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا تھا۔ دونوں نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا۔ دونوں 20 سال سے ازدواجی رشتے میں منسلک ہیں۔
دونوں نے مشترکہ طور پر عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دے دی ہے۔ سہیل خان اور سیما خان کی علیحدگی کے حوالے سے پہلے ہی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
بھارت میڈیا میں طلاق کی خبر آنے کے بعد سے اب تک دونوں کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ان کی شادی 1998 مین ہوئی تھی اور ان کی دو بچے ہیں۔
خیال رہے کہ سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑا میں بھی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔ ان دونوں کی شادی بھی 20 سال چل سکی۔ جوڑی کا ایک بیٹا ہے۔
طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کر لیے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gYtPV3s
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box