امریکا میں ٹیسلا کمپن کی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر عمارت میں جا گھسی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو سے خوفناک حادثے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر عمارت کے شیشے توڑتے ہوئے اس میں جا گھسی، خوش قسمتی سے حادثے میں عمارت کے اندر موجود بچے محفوظ رہے۔
حادثے سے قبل گاڑی دوپہر کے وقت سگنل توڑتی ہوئی گزری اور پیدل اور دیگر گاڑیوں کو عبور کرتے ہوئے عمارت کے شیشے توڑتی ہوئی اندر آئی۔
ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ کار کے بریک فیل ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ رک نہیں سکا اور یہ حادثہ پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کسی کی جان بھی جاسکتی تھی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Watch a Tesla lose control and fly through the side of a building – narrowly missing children inside pic.twitter.com/DrPlNoRxnY
— The Sun (@TheSun) May 13, 2022
ویڈیو کے عقب میں نوجوانوں اور بچوں کو یہ دیکھنے کے لیے دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اونچی آواز کی وجہ کیا ہے۔
پولیس رپورٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ آیا گاڑی کی آدھی خود مختار آٹو پائلٹ ٹیکنالوجی حادثے کے دوران فعال تھی۔ یہ ویڈیو گریٹر کولمبس کنونشن اتھارٹی نے اوہائیو پبلک ریکارڈز ایکٹ کی درخواست پر فراہم کی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g3wEINd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box