لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی جانب سے حالیہ بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی سازش کے بعد قتل کی منصوبہ بندی دوسرا فراڈ بیانیہ ہے ، اگر ایسا ہے تو حکومت انکوائری کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے سیالکوٹ میں عوامی جلسے میں کہا کہ مجھے جان سے مار دینے کی سازش تیار کی جارہی ہے اس لیے میں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرا کے محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے۔
اس حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے طور پر لیا جا سکتا ہے، اگر یہ بیان دیا ہے تو حکومت انکوائری کرنے کے لیے تیار ہے، جس کی تحقیقات دیانت دار افسر کے ذمے لگا دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: جان کو خطرہ ہے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرادی جس میں سب کے نام ہیں، عمران خان
انہوں نے کہا کہ پتا چل جائے گا کہ اس میں کوئی حقیقت ہے یا یہ بھی فراڈ ہے، یقین ہے یہ فراڈ ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیر اعظم ہوتے ہوئے پرائم منسٹر کی سیکیورٹی دی جارہی ہے، ایسا کچھ ہے تو حکومت کے علم میں لائے ویڈیو دکھائے سب واضح ہوجائے گا۔
The post عمران خان کے قتل کے بیان کی انکوائری کے لیے تیار ہیں، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2322180/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box