لاہور: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بہاولپور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بہاولپور کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو فارمیشنز کی آپریشنل تربیتی انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے افسران، جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم وحوصلے کو سراہا ہے۔
The post آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا بہاولپور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2322173/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box