بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار دوسری مرتبہ عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کی کانز فلم فیسٹول میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اکشے کمار نے اپنے مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے کی خبر دی اور بتایا کہ وہ کانز 2022 میں بھارتی پویلین میں اپنی سنیما انڈسٹری کی نمائندگی کے لیے پرجوش تھا لیکن کورونا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوگا۔
Was really looking forward to rooting for our cinema at the India Pavilion at #Cannes2022, but have sadly tested positive for Covid. Will rest it out. Loads of best wishes to you and your entire team, @ianuragthakur. Will really miss being there.
— Akshay Kumar (@akshaykumar) May 14, 2022
واضح رہے کہ اپریل 2021 میں بھی اکشے کمار کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
اکشے کمار کی آنے والی نئی فلم ’پرتھوی راج‘ ہے جس میں وہ پرتھوی راج چوہان کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں ان کے مدمقابل مس ورلڈ 2017 مانوشی چلر نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ فلم میں سونو سود بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
اکشے کی فلم پرتھوی راج چوہان سے متعلق فلمی ناقد کے آر کے کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کمار کی یہ فلم ناکام ثابت ہوگی کیونکہ فلم میں کوئی اچھا ولن موجود نہیں ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZYJgolt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box