برمنگھم: بدترین مالی معاشی بحران کے شکار جنوبی ایشیائی ملک سری لنکا کے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے برطانیہ جانے والے دستے سے دس ارکان فرار ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن عہدیدار نے بتایا کہ سری لنکا کے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے آنے والے دستے کے دس ارکان برطانیہ میں رہنے کی کوشش میں فرار ہو گئے ہیں۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ غائب ہونے والوں میں نو کھلاڑی اور ایک مینیجر شامل ہیں۔
ان میں سے تین بشمول جوڈوکا چمیلا ڈیلانی، ان کے منیجر اسیلا ڈی سلوا اور ریسلر شنیتھ چتھورنگھا گزشتہ ہفتے لاپتہ ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سری لنکن آفیشلز نے پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی، تاہم اب مزید 7 ایتھلیٹس فرار ہوگئے ہیں۔
اہلکار نے لاپتہ ہونے والے ارکان کے حوالے سے کہا کہ ہمیں شبہ ہے تمام افراد ملازمت حاصل کرنے کے لیے برطانیہ میں رہنا چاہتے ہیں۔
سری لنکن دستے کی انتظامیہ نے گیمز میں شرکت کیلئے آنے والے دستے کے تمام ارکان سے پاسپورٹ لے لیے تھے تاکہ ان کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے، تاہم اس کے باوجود وہ ایتھلیٹس کو روکنے میں ناکام رہے اور دس ارکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ میں سری لنکا کا تیسرا کھلاڑی غائب ہوگیا
سری لنکن عہدیدار نے بتایا کہ برطانوی پولیس نے پہلے لاپتہ ہونے والے تمام تین افرد کو ڈھونڈ نکالا تھا تاہم انہوں نے کسی مقامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی تھی اور ان کے پاس چھ ماہ تک کا ویزہ موجود ہے اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے فرار ہونے والے تینوں افراد کی لوکیشن کے بارے میں ہمیں کچھ نہیں بتایا، بلکہ انتظامیہ کے پاس موجود فرار ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بھی ان کو واپس دلوا دیے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cu0ZmTl
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box