تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 8 August 2022

‘ سیاسی جماعتیں اپنی داڑھی مقتدر حلقوں یا الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں نہ دیں ‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی داڑھی مقتدر حلقوں یا الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں نہ دیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو منتخب کرنا یا مسترد کرنا عوام کا کام ہے۔ گزارش ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی داڑھی مقتدر حلقوں یا الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں نہ دیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ رپورٹ پرعمران خان آرٹیکل 62، 63پر پورا نہیں اترتے۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق عمران خان تاحیات نااہل اور ان کی پارٹی کالعدم ہوسکتی ہے لیکن میں نہیں چاہوں گا کہ عمران خان نااہل یا ان کی پارٹی کالعدم ہو۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو نا اہل کرنےکی مثال ہمارے پاس موجود ہے اور عمران خان بھی اسی مثال کے زمرے یں آتے ہیں اگر یہی مثالیں رکھی جاتی رہیں تو اب کوئی بھی وزیراعظم نہیں بچ پائے گا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے خاتمے کیلئے نواز شریف کی منتیں کی تھیں۔ وہ نہ مانے اور بلآخر خود اسی آرٹیکل کا شکار بھی۔ عمران خان بھی نہیں مانے وہ بھی آرٹیکل 62 ون ایف کا شکار بنیں گے۔ قانونی ابہام پر آئیں مل کر بیٹھیں اور مسائل حل کریں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jk8Pe65
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو