پاکستانی شوبز انڈسٹری ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کے ہاں گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام سامنے آگیا ہے۔
ماڈل صدف کنول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد کے بھجیے گئے پیغامات شیئر کیے، جن میں بچی کا نام سیدہ زہرہ سبزواری درج ہے۔
خیال رہے کہ صدف اور شہروز سبزواری کے ہاں بیٹی کی پیدائش گزشتہ روز ہوئی تھی، اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک اداکارہ و ماڈل مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔
مہرین سید نے شہروز اور صدف کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ کی رحمت‘۔
واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نورے شہروز ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L7kxNH8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box