کراچی: نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور آج 10 محرم الحرام بروز (منگل) کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح کراچی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے۔ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور سعید غنی نے پولیس ہیڈ آفس کراچی میں سندھ پولیس کے قائم کردہ مانیٹرنگ سیل کا جائزہ لے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے یوم عاشورہ سے ایک روز قبل جلوس کے مختلف راستوں کا دورہ کیا۔
کراچی میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس آج (منگل) کو نشترپارک سے برآمد ہوگا، جلوس سے قبل یوم عاشور کی مرکزی مجلس صبح 8 بجے نشترپارک میں منعقد ہوگی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں مجلس عزا کے اختتام پر بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
مرکزی جلوس عزا میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات ہونگی، معروف ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی۔ مرکزی جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جبکہ نیاز و تبرک بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
مرکزی جلوس عزا کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت اسکاؤٹس موجود ہوں گے۔ کراچی کے علاوہ لاہور، کوئٹہ، پشاور اسلام آباد اوردیگر چھوٹے بڑے شہروں سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جو اپنے مقرروہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پر اختتام پزیر ہوں گے۔
The post یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2357716/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box