تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 14 September 2022

سیلاب سے متاثر ہونے والی بجلی کی 2 ٹرانسمیشن لائنز بحال

 اسلام آباد: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے سیلاب سے متاثر ہونے والی 220 کلووٹ کی لائن بحال کردی جس کے بعد بلوچستان کو بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی۔

این ٹی ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہرین نے دو ٹرانسمیشن لائنز کو بیک وقت بحال کر دیا، سیلاب سے متاثرہ 220 کے وی سبی – کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن بحال ہوگئی جس کے بعد بلوچستان کو بجلی کی سپلائی کا ایک اور ذریعہ بحال ہوگیا۔ بلوچستان کے علاقہ بی بی نانی میں شدید سیلاب سے ٹرانسمیشن لائن کے 10 ٹاورز متاثر ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں این ٹی ڈی سی نے پورٹ قاسم – مٹیاری ٹرانسمیشن لائن بھی بحال کر دی، ٹرانسمیشن لائن سے 1800 میگاواٹ استعداد کے حامل پورٹ قاسم، لکی پاور پلانٹس سے بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گیْ رواں ماہ کے پہلے ہفتے نوری آباد سندھ میں تیز آندھی سے ٹرانسمیشن لائن کے 5 ٹاورز متاثر ہوئے تھے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) خرم دستگیر اور سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کی ہدایات پر بحالی کا کام فوری شروع کیا گیا۔ ایم ڈی این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے دن رات بحالی کے کام کی مسلسل نگرانی جاری رکھی۔

The post سیلاب سے متاثر ہونے والی بجلی کی 2 ٹرانسمیشن لائنز بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2372900/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو