اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، وزیراعظم آج جمعرات کو روسی صدر پیوٹن اور دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے بروز جمعہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آج سے ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، زرائع کے مطابق میاں شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، روسی صدر پیوٹن اور دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن سے ملاقات سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہو گی جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی آمنا سامنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور شنگھائی کانفرنس سے خطاب کرینگے
شنھگائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تین مواقعوں پر پاک بھارت وزرائے اعظم کا تین مقامات پر آمنا سامنا ہوگا، تمام ممالک کے سربراہان یادگاری پودا لگانے کی تقریب میں اکٹھے ہوں گے- شہباز شریف اور نریندر مودی پودا لگانے کے وقت ایک ہی جگہ ہوں گے- بعد ازاں جمعہ کے روز صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف کی جانب سے سربراہان مملکت کواستقبالیہ دیا جائے گا، جس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ساتھ ہوں گے۔
جمعے کے روز سربراہی کانفرنس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ایک ہی میز ہر موجود یوں گے- وزیراعظم شہباز شریف جمعرات صبح 10:30 بجے سمر قند پہنچیں گے، جس کے فوری بعد وہ حضرت خضرؓ کے روضے پر حاضری دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم، پاک بھارت وزرائے خارجہ آج ایک میز پر ہونگے
وزارت خارجہ کا ابتدائی اعلی سطح کا وفد پہلے ہی ایڈیشنل فارن سیکریٹری عائشہ فاروقی کی سربراہی میں سمر قند روانہ ہوگیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل کے اجلاس میں رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم جنوبی اور وسطی ایشیا میں پھیلی ایک بڑی بین العلاقائی تنظیم ہے۔2017 میں ایس سی او کا مکمل رکن بننے کے بعد سے پاکستان اپنی شرکت کے ذریعے تنظیم کے بنیادی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔
The post شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلیے وزیر اعظم آج روانہ ہوں گے، روسی صدر سے ملاقات کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2372903/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box