اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ‘ میں شعیب ملک نے مائرہ اور مریحہ سے لڑائی کی فرمائش کردی۔
رئیلٹی شو ’تماشہ‘ کے میزبان عدنان صدیقی ہیں جبکہ شو میں رؤف لالہ، مائرہ خان، مریحہ صفدر، نعمان جاوید، حمیرا اصغر علی، سحر بیگ، آمنہ ملک، نگاہ جی، سعیدہ امتیاز، عمر عالم، سیم علی، فائزہ خان، عادی عدیل ودیگر شریک ہیں۔
اس سے قبل سیم علی اور سعیدہ امتیاز کا سفر تمام ہوگیا اور وہ گھر سے باہر ہوگئے ہیں۔
گزشتہ روز قومی کرکٹر شعیب ملک کی شو میں بطور مہمان آمد ہوئی اور انہوں نے گھر والوں کو ٹاسک ’بیلنس دی بوتل‘ دیا اور بتایا کہ جو بھی جیتے گا اس کو من پسند کھانا کھلایا جائے گا۔
یہ سن کو مائرہ خان، مریحہ، حمیرا اصغر سمیت سب ہی خوش ہوجاتے ہیں۔
شعیب ملک نے ٹاسک بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لڑائی دیکھنے کا بڑا مزہ آتا ہے اور پھر انہوں نے مائرہ خان اور مریحہ سے لڑنے کی فرمائش کردی۔
یہ سن کر مریحہ اور مائرہ دونوں ہی کہنے لگیں کہ ’یہ نہیں ہوسکتا پھر مائرہ بتاتی ہیں کہ آج کل ہمارا ٹارگٹ حمیرا اصغر ہیں۔‘
حمیرا اصغر بھی فوری بول دیتی ہیں کہ ’یہ تو ان کو ہی پتا ہوگا کہ کیوں میں ٹارگٹ ہوں لیکن ان کی دال یہاں نہیں گلنے والی۔‘
شو میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ اب کس کا سفر تمام ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے ’تماشہ‘ دیکھنا نہ بھولیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HqhNZRV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box