تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 27 September 2022

کھانا کھاتے ہوئے لوگ اچانک کیوں بھاگ کھڑے ہوئے؟ مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

ریستوران

عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر ہمیں اچانک اپنے قریب چند افراد بھاگتے ہوئے نظر آئیں تو چونک جانا فطری عمل ہے اور ہم بھی ہڑبڑا کر انہیں دیکھنے لگتے ہیں۔

ایسا ان صورتوں میں ہوتا ہے کہ جب کوئی ملزم واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے یا پھر کسی کے پیچھے پولیس لگی ہو۔

لیکن بعض اوقات یہ صورتحال مضحکہ خیز بھی ہوجاتی ہے اور بھاگنے والوں کو ہزیمت کا سامنا کرتے ہوئے شرمندگی بھی اٹھانا پڑتی ہے۔

ایک ایسا ہی واقعہ برازیل میں پیش آیا جہاں ایک ریستوران میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنی فیملیز کے ہمراہ رات کے کھانے سے لطف اندوز ہورہی تھی۔

ریستوران کے باہر فٹ پاتھ پر بھی میز کرسیاں لگائی گئیں تھی جہاں دیگر لوگ بھی موجود تھے کہ اچانک چند نوجوان تیزی سے چلتے ہوئے گزرے، ان کے ساتھ ایک کتا بھی تھا۔

بس پھر کیا تھا گاہکوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے فٹ پاتھ سے ایک شخص نے بھی ان کو بھاگتا دیکھ کر خطرہ محسوس کیا اور اپنی نشست سے اٹھ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

اسی شخص کی دیکھا دیکھی دیگر لوگ بھی حقیقت کو جانے بغیر وہاں سے بھاگے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا فٹ پاتھ خالی ہوگیا۔ کچھ لوگ اتنے گھبرا گئے کہ میز پر رکھا اپنا سامان بھی چھوڑ دیا۔

ریستوران میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ سارا منظر قید ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر اپنے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/c7f5AdN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو