اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سمرقند روانہ ہوگئے، کانفرنس میں شہباز شریف شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورہ ازبکستان کیلئے سمرقند روانہ ہوگئے ، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل اورطارق فاطمی بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں بھارت، چین، روس اور دیگر رکن ممالک کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی حفاظت اور توانائی کی سلامتی سمیت اہم عالمی اورعلاقائی مسائل وامورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پندرہ تا سولہ ستمبرجاری رہے گا۔
وزیراعظم سمرقند ایئر پورٹ سے حضرت خضر کمپلیکس جائیں گے اور اسلام کاری موف کے مزار پر بھی جائیں گے۔
سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف دیگر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم صدر تاجکستان اور صدر ازبکستان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے جبکہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن، ایرانی صدر، بیلا روسی صدر اورصدر کرغزستان سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
شہباز شریف ازبک صدر کیطرف سے سربراہان ممالک کے اعزاز میں دیےگئےعشائیے میں شرکت کریں گے ، عشائیے کے بعد وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوگی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
کورونا وبا کے بعد گزشتہ دوسال میں چینی صدر کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے اور روسی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات چین سے باہرکسی سربراہِ مملکت سے پہلی ملاقات ہوگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g0NRkxn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box