سہون: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور13 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حیدر آباد میں سن کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 11 افرادجاں بحق اور 13 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق مسافر کوچ بھاولپور سے کراچی اور ٹرک جامشورو سے سہون جارہا تھا۔ حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب ٹوڑھی پھاٹک کے مقام پرپیش آیا۔
جاں بحق مسافروں میں ڈیڑھ سالہ خدیجہ بنت ذوالقرنین سمیت دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں محمد اشرف، عتیق الرحمن، محمد ظفر، جاوید احمد ، محمد حسنین، نورین، راشد محمود، محمد طارق اور محمد وسیم اور دیگر شامل ہیں۔
The post انڈس ہائی وے پرمسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم،2 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2382473/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box