کراچی پولیس کی کالی بھیڑیں نے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں پھر شروع کردی ہیں سپر ہائی وے پر بس اڈے کے قریب سے پولیس اہلکار مغوی نوجوان کو موبائل میں لے اڑا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں نے ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی وارداتیں شروع کر دی ہیں، سپر ہائی وے پنجاب بس اڈے کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کر دو نوجوانوں کے اغوا برائے تاوان میں ملوث دو اہلکار حبیب اور فرید کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس موبائل میں موجود اہلکار مغوی نوجوانوں سمیت موبائل بھگا کر لے گیا۔
گرفتار ملزمان نے گلستان جوہر بلاک 19 سے نوجوانوں کو 27 ستمبر کو حراست میں لیا تھا اور انہیں چھوڑنے کے لیے 60 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا اور معاملہ 15 لاکھ پر طے ہوا تھا۔
پولیس اہلکار 15 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے سپر ہائی وے پنجاب بس اڈے پر پہنچے تھے کہ پولیس پارٹی نے انہیں رنگے ہاتھوں دھر لیا، پولیس نے دو اہلکاروں حبیب اور فرید کو گرفتار کرلیا جب کہ پولیس موبائل میں موجود اہلکار مغوی نوجوانوں سمیت موبائل لے گیا۔
پولیس کے مطابق اغوا کی اس واردات میں اغوا میں چار سے زائد اہلکار ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MlLxjUD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box