تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 6 October 2022

مریم نواز تین سال بعد لندن پہنچ گئیں

 اسلام آباد / لندن: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز برطانوی دارالحکومت پہنچ گئیں جہاں ایئرپورٹ پر حسن نواز نے اُن کا استقبال کیا۔

اطلاعات کے مطابق مریم نواز دوحا سے لندن پہنچیں جہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر اُن کے بھائی حسن نواز اُن کے منتظر تھے، تین سال بعد ملاقات کے وقت دونوں بہن بھائی جذباتی بھی ہوئے۔

مریم نواز ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچی جہاں لیگی کارکنان نے اُن کے حق میں نعرے بازی کی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ مریم نواز دو روز قبل لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے بذریعہ قطر پہنچی، جس کے بعد انہوں نے وہاں ایک روز قیام کیا اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ بعد ازاں مریم نواز اپنے صاحبزادے اور بہو کے ساتھ لندن روانہ ہوئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی واپسی ایک ماہ کے بعد 6 نومبر کو شیڈول ہے، وہ 3 سال کے بعد اپنے والد نواز شریف سے لندن میں بالمشافہ ملاقات کریں گی۔ مریم نواز اپنے بھائیوں سے تقریباً 5 سال کے بعد ملیں گی، وہ لندن میں اپنے والد سے تفصیلی سیاسی مشاورت اور مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کریں گی۔

مریم نواز لندن میں اپنے والد نواز شریف کی عیادت کریں گی اور ان کے علاج معالجے کی نگرانی بھی کریں گی، خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز ممکنہ طور پر نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔

مریم نواز نے لندن روانگی سے قبل اپنے ملازمین کو ہدایات دیں کہ ان کی روانگی کے بعد جاتی امرا میں شریف خاندان کا کوئی فرد قیام پذیر نہیں ہو گا، نواز شریف پہلے ہی ملک سے باہر ہیں جبکہ شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔ شہباز شریف لاہور میں ہوں تو ماڈل ٹاؤن والی یا ڈیفنس والی رہائشگاہ پر قیام پذیر ہوتے ہیں جب کہ حمزہ شہباز اور عباس شریف مرحوم کے بچے اپنے اپنے پورشنز ہونے کے باوجود جاتی امرا میں قیام پذیر نہیں ہیں۔

The post مریم نواز تین سال بعد لندن پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2382911/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو