تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 6 October 2022

عبداللہ قریشی نے اسلام کی خاطر گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا

پاکستان کے مشہور گلوکار عبداللہ قریشی نے سوشل میڈیا سے مختصر وقفے کے بعد اسلام کی خاطر میوزک انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

عبداللہ قریشی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے طویل تحریری پوسٹ کی اور مداحوں کو گلوکاری چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا: ’میں کافی عرصے سے کھویا ہوا تھا اور اس دوران مجھے بہت سارے پیغامات موصول ہوئے۔ میں وقفے پر تھا جہاں میں نے معلوم کرنے کی کوشش کی کہ میں دراصل کون ہوں، کہا جا رہا ہوں اور کیا بننا چاہتا ہوں۔ اب میں نے مذہبی وجوہات کی بنا پر میوزک انڈسٹری سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے‘۔

عبداللہ قریشی نے بتایا کہ انڈسٹری میں میوزک بنانے اور ہزاروں لوگوں کے کنسرٹ میں اچھا وقت گزارا، وہ قیمتی وقت غلط فیصلوں اور تنازعارت کا شکار ہونے میں چلا گیا، میرا ماننا ہے کہ زندگی کا اصل مقصد بہت بڑا ہے، ہمارے پاس دنیا میں اپنی بعد والی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت کم وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے فیصلے سے بالکل مطمئن ہوں اور سچ کی تلاش میں نکل پڑا ہوں، اللہ سے دعا ہے کہ وہ میری منزل آسان کرے۔

گلوکار نے واضح کیا کہ میرے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اب میں کسی کنسرٹ یا اشتہار میں نظر نہیں آؤں گا اور اگر اس کے لیے مجھ سے رابطہ نہ کیا گیا تو بہت خوشی ہوگی، لیکن اگر مجھے کسی تقریب میں جانے یا سوشل میڈیا مہم کی ضرورت پڑی تو ضرور کروں گا جو مذہب کے دائرے میں آتی ہوں۔

پوسٹ کے آخر میں عبداللہ قریشی نے اپنے سننے اور چاہنے والوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XWn2w0c
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو