بالی ووڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن اسمبلی سنی دیول کے خلاف شہریوں نے ’لاپتا‘ کے پوسٹرز آویزاں کردیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ کے شہریوں نے علاقے کا دورہ نہ کرنے پر سنی دیول کے پوسٹرز لگایے جس پر ’گمشدہ کی تلاش‘ لکھا گیا ہے۔
سنی دیول سے حلقے کا دورہ نہ کرنے پر لوگ ناراض ہیں اور ان کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Pathankot, Punjab | Posters of "missing" BJP MP Sunny Deol pasted on walls of houses, railway station, vehicles pic.twitter.com/fMMjdiF4yK
— ANI (@ANI) October 6, 2022
پوسٹرز آویزاں کرنے والے احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی بننے کے بعد سے وہ کبھی گورداسپور نہیں گئے اور خود کو پنجاب کا بیٹا کہتے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے حلقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے اور نہ ہی کوئی فنڈز مختص کیے۔
پوسٹرز آویزاں کرنے والے مظاہرین نے کہا اگر وہ کام نہیں کرنا چاہتے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ سنی دیول نے بی جے پی کے ٹکٹ پر 2019 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور الیکشن میں کامیابی کے بعد سے انہوں نے گورداسپور کا دورہ نہیں کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QwWOB4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box