تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 7 October 2022

تیز ہواؤں نے طیارے کی لینڈنگ مشکل بنادی، ویڈیو وائرل

پرتگال میں تیز ہواؤں نے طیارے کی لینڈنگ مشکل بنادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میڈیریا کے کرسٹیانو رونالڈو ایئرپورٹ پر پائلٹ نے تیز ہوائیں چلنے کے باوجود طیارے کو کمال مہارت سے لینڈ کرلیا۔

وائرل ویڈیو میں ’ریان ایئر کے پائلٹ کو تیز ہواؤں کے جھکڑ میں ڈولتے طیارے کو لینڈ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور پائلٹ کی مہارت کو سراہا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں اس دن گھر پر موجود تھا یہ منظر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کے پائلٹ نے اتنے بہترین انداز میں لینڈنگ کی ہے۔‘

ایک اور نے لکھا میں اس فلائٹ میں مسافر تھا اور یہ کافی خوفناک لینڈنگ تھی ہم نے زمین پر آکر سکون کا سانس لیا تھا۔

ایڈم اپسالا نامی صارف نے پائلٹ ہونے کا دعویٰ کیا اور بتایا کہ ’میں بہت حیران ہوں کسی نے اس منظر کی ویڈیو بنائی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  یہ ویڈیو رواں سال مئی میں شیئر کی گئی تھی جسے اب دوبارہ شیئر کیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4hK6tHL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو