اوکاڑہ میں سفاک باپ نے اپنی چار سال کی ذہنی معذور بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ تھانہ چورستہ میاں خان کی حدود میں قربان نامی شخص نے اپنی چار سالہ ذہنی معذور بیٹی عیشا کو نہر میں پھینکا اور اس کے اغوا کا ڈرامہ رچاتا رہا پھر اپنی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کروادیا۔
ریسکیو حکام نے بچی کی لاش باکپتن نہر سے برآمد کرکے اسپتال منتقل کی۔
پولیس حکام کے مطابق شک گزرنے پر بچی کے باپ کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو بیٹی کا ذہنی معذور ہونا برداشت نہیں تھا اور وہ اس سے جان چھڑانا چاہتا تھا۔
ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Rixa07F
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box