تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 20 October 2022

بہاولپور نے مردان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان جونئیر لیگ کے فیصلہ کن میچز جاری ہیں، دوسرے کوالیفائر میچ میں بہاولپور رائلرز نے مردان وارئیرز کو نو وکٹوں سے مات دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے. پی جے ایل کے فائنل میں بہاولپور کا ٹاکرا گوادر شارکس سے ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان جونیئرلیگ کا دوسرا کوالیفائر بہاولپور رائلز اور مردان وارئیرز کے مابین کھیلا گیا جہاں بہاولپور رائلز کا ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔

رائلز کی متاثر کن باولنگ کے سامنے مردان وارئیرز بڑا ٹارگٹ دینے میں ناکام رہی، وارئیرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نُقصان پرصرف 132 رنز ہی بنا سکی۔

Image

مردان وارئیرز کے شاہزیب خان 36 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 32 سکور کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد فاروق نے 24، داؤد نذر 23، جارج تھامس 17، اور اولی کوکس نے 10 رنز بنائے۔

مردان کے 5 بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔۔ بہاولپور کے باولرزکے ارحم نواب، محمد زیشان اورعبید شاہد نے بلترتیب 21، 22 اور 23 رنز کے عوض 2،2 جبکہ سجاد علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب بہاولپور رائلز کے بلے بازوں نے مردان واریئیرز کے باؤلنگ کی ایک نہ چلنے دی،، باسط علی نے اپنے روایتی اندازمیں کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 91 رنز کی ناقابلِ شکست اننگرز کھیل کر ٹیم کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Image

بلے باز باسط علی کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔۔۔ شاویز عرفان 4 سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ محمد طیب 32 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے،،بہاولپور رائلز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف14.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ مردان واریئیرز کے باؤلر محمد نبیل واحد وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NGXnzc1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو