اسلام آباد:وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد طوری نے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق سے پی آئی اے کے ذریعے چین کا سفر کرنے والوں کے کرایوں میں کمی کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اوورسیز نے وزیر ہوابازی کو خط لکھ کر چین کیلئے پی آئی اے کےکرایوں میں کمی کی درخواست ہے۔
خط میں ساجد طوری کا کہنا ہے کہ چین کیلئے پی آئی اے کےکرایوں میں اضافے پر خدشات ہیں چین میں اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کیلئےفوری اقدام ضروری ہیں۔
خط کے مطابق اوورسیز کمیونٹی اس معاملے پر وزارت اوورسیز کو خط لکھ چکی ہے چین آنےجانےوالوں کے کرایوں پرخدشات کوسنجیدگی سےدیکھنا ہو گا۔
وفاقی وزیر نے لکھا کہ وزارتِ ہوابازی معاملے پر پی آئی اےکے ساتھ بات چیت کرے وزارتِ ہوابازی اوورسیز کے مسائل میں اپنا کردار ادا کرے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gKinOT4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box