تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 20 October 2022

سعودی عرب، سیاحتی اور کمرشل ویزا سے متعلق زبردست خوشخبری

سعودی عرب

امریکا، برطانیہ، شینگنگ ویزا یا ان ممالک کے مستقل رہائش کے حامل مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرلائنز گیٹکری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کو سعودی عرب لاسکتی ہیں۔

سفری ہدایات کے مطابق سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ پر پہنچ کر سیاحتی ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔ امریکا، برطانیہ، شینگنگ سیاحتی یا کمرشل ویزا رکھنے والا مسافر کم از کم ایک بار ویزا دینے والے ملک میں داخل ہوا ہو۔

سیاحتی ،کمرشل ویزا کے حامل مسافر کے ساتھ قریبی رشتے دار بھی مملکت آسکتے ہیں۔ امریکا، برطانیہ، یورپ میں مستقل رہائش رکھنے والے مسافرکے قریبی رشتے داروں کو بھی مملکت آنے کی اجازت ہو گی۔

ٹریول ایڈوائزری میں متنبہ کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/D3O2Syc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو