تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 6 October 2022

پہلا ون ڈے : جنوبی افریقا نے بھارت کو ”دھول” چٹادی

لکھنئو: جنوبی افریقی بولرز لنگی نگیڈی اور کاگیسو ربادا نے بھارتی سورماؤں کو ہوم گراؤنڈ میں دھول چٹادی۔

تفصیلات کے مطابق لکھنئو میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پروٹیز نے سخت مقابلے کے بعد بھارت کو 9 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بھارت نے بارش سے متاثرہ ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی، پروٹیز ٹیم نے ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر کی 139 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ کی بدولت 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

ہینرک کلاسن 74 اور ڈیوڈ ملر 75 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، دونوں بیٹرز نے بھارتی بولرز کی خوب خبر لی اور میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے۔بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر دو وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈین کھلاڑی کی ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری، 326 رنز بنا ڈالے

بھارت نے250 رنز تعاقب کا آغاز کیا تو جنوبی افریقی بولرز کے سامنے ان کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا، شیکھر دھون 4، شبھمن گل 3، رتوراج گائیکواڑ19 رنز بناکر چلتے بنے۔

سنجو سیمسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلیی ان کے علاوہ شریاس ایر 50 اور شاردول ٹھاکر33 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

جنوبی افریقی بولرز لنگی نگیڈی اور کاگیسو ربادا نے بھارتی سورماؤں کو ہوم گراؤنڈ میں دھول چٹائی، دونوں بولرز نے باالترتیب 3 اور 2 وکٹیں حاصل کیں،وین پارنیل اور تبریز شمسی اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pdY2TVm
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو