تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 8 October 2022

وزیراعلیٰ سندھ کی ایک بار پھر سیلاب متاثرین کیلیے مدد کی اپیل

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے 15 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ چھ لاکھ کیمپوں میں مقیم ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور کوشش ہے کہ متاثرین کی امداد ہوسکے۔پانی کھڑا ہونے سے جان لیوا بیماریاں پھیل رہیں ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے سیلاب متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ پانی کھڑا ہونےکی وجہ سے بچے اور بوڑھے وبائی امراض سے متاثرہورہے ہیں جبکہ غذائی قلت کے سبب متاثرین کوسخت مشکلات کا سامنا ہے۔

نوابشاہ میں سیلاب متاثرین امدادی سامان سے بھرے ٹرک پر ٹوٹ پڑے۔ٹینٹ، راشن اور دیگر ضروری اشیاء اٹھا کر ساتھ لے گئے۔

پولیس نے ٹرک پر چڑھنے اور مال لوٹنے والوں کو بھگا دیا۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کی ایک بار پھر سیلاب متاثرین کیلیے مدد کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2383849/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو