پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ضمنی الیکشن ملتوی ہونے کی صورت میں حکومتی اتحاد چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔
اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کو باضابطہ طور پر بتا دیا ہے، ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے تو الیکشن سے دستبردار ہو جائیں گے۔
ایمل ولی نے یہ بھی کہا کہ ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے تو حکومتی اتحاد کا حصہ بھی نہیں رہیں گے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ این اے 22 مردان، این 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی اور این اے 157 ملتان میں 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔
The @ANPMarkaz has officially conveyed this message to the federal government that if these by-elections are further postponed then, ANP would withdraw from the election and will be quitting the alliance. We won’t let the RBM runaway this time.
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) October 8, 2022
حکومت کی ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست
ادھر حکومت نے الیکشن کمیشن سے ضمنی الیکشن 90 روز کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا کہ پاک فوج اور ایف سی وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے، وفاق اور صوبے وسائل بحالی کے کاموں میں لگے ہیں۔
خط میں لکھا گیا کہ اطلاعات ہیں سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے، محاصرہ کی یہ تاریخیں 16 اکتوبر ضمنی انتخابات سے مطابقت رکھتی ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے نفری درکار ہوگی، ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز اور ایف سی پر شدید دباؤ ہوگا ان اداروں سے اضافی کام لیا گیا تو الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔
خط میں درخواست کی گئی کہ ای سی کو الیکشن شیڈول میں تبدیلی کرنےکا اختیار حاصل ہے، درخواست ہے کہ ضمنی انتخابات 90 دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KLDuBbe
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box