کسی ڈاکٹر کے ہاتھ کا لکھا ہوا نسخہ لے کر اگر آپ کیمسٹ کے پاس جائیں تو اس کو بھی تحریر پڑھنے میں یقیناً دشواری پیش آئے گی، شروع شروع میں تو یہ سمجھنے میں بھی مشکل ہوتی ہے کہ یہ کس زبان میں لکھا گیا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق پانچ میں سے صرف ایک ڈاکٹر کا نسخہ آسانی سے پڑھا جاسکتا ہے اور بہت سے نسخوں میں نہ بیماری کی پوری تفصیلات شامل ہوتی ہیں اور نہ دوا کی۔
عام طور پر ڈاکٹر اور اس کی تحریر ایک دوسرے کی ضد تصور کیے جاتے ہیں اور یہی سمجھا جاتا ہے کہ اگر یہ ڈاکٹر ہے تو اس کی ہاتھ کی لکھائی یقینا! خراب ہی ہوگی۔
قوم کے مسیحا کہلائے جانے والے ڈاکٹر بلاشبہ مریضوں کی جان بچانے میں مصروف عمل ہوتے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پورے خلوص اور تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔
ان ہی خدمات کے دوران ان کے ہاتھ سے لکھے گئے نسخے مریضوں کی سمجھ سے باہر ہوتے ہیں، انہیں صرف ایک ماہر کیمسٹ ہی بخوبی سمجھ سکتا ہے۔
لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک صارف نے ڈاکٹر کے ہاتھ سے لکھا ہوا نسخہ شیئر کیا ہے۔
اس پوسٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں اور یہ بات ماننے پر کسی صورت تیار نہیں کہ یہ کسی ڈاکٹر کی تحریر ہے۔
نسخے پر لکھی تحریر کی لکھائی اتنی صاف اور خوبصورت تھی کہ کوئی عام پڑھا لکھا انسان بھی اسے باآسانی پڑھ سکتا ہے اور کون سی دوا کس وقت لینی ہے، کس طرح لینی ہے یہ کسی مدد کے بغیر خود جان سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ پر صارفین نے کمنٹس میں ڈاکٹر کی خوش نما ہاتھ کی لکھائی کو نہ صرف سراہا بلکہ اس کی بڑھ چڑھ کر تعریف کی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tRYD6vM
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box