افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راشد خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شاعری پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک اور اجازت ہے تمہیں۔‘
راشد خان کو شعر پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے: ’عرض ہے، بھول سکتے ہو تو بھول جاؤ اجازت ہے تمہیں، نہ بھول پاؤ تو لوٹ آنا ایک اور اجازت ہے تمہیں۔‘
View this post on Instagram
انہوں نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ راشد بھائی آپ کی گُگلی اور شاعری آج تک کوئی سمجھ نہیں پایا، جبکہ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’بھائی کسی سے محبت ہوئی ہے۔
اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راشد خان کے ’جادو‘ دکھانے کی تصویر شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
واضح ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 13 نومبر کو مدمقابل آئیں گی، پاکستان نے کیویز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ انگلش ٹیم بھارت کو عبرتناک شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uaeog6n
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box