وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صدی کی بد ترین معاشی کساد بازاری غریب ممالک کو متاثرکر رہی ہے اور دنیا کے 100 ممالک اقتصادی بحران سے دوچار ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں جی 77 وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کساد بازاری نے دہائی کی ترقی کا راستہ موڑ دیا ہے۔ صدی کی بد ترین معاشی کساد بازاری غریب ممالک کو متاثرکر رہی ہے اور دنیا کے 100 ممالک اقتصادی بحران سے دوچار ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان ممالک میں کروڑوں لوگ بھوک وافلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ یوکرین جنگ اور پابندیاں ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنیں۔ موجودہ معاشی عالمی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے موسمیاتی حادثات کمزور ممالک کو متاثر کر رہے ہیں۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریاں اس کی مثال ہیں۔ پاکستان کو رواں سال تباہ کن سیلاب کا سامنا رہا۔
انہوں نے کہا کہ کوپ27 میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان کو جی 77 اور چین وزارتی کانفرنس چیئر کرنے کا موقع دینے پر شکر گزار ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UZ1nLIF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box