اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کی 33ویں قسط میں شجی نے ’فراڈ‘ کا بھانڈا پھوٹنے پر شان سے معافی مانگ لی۔
ڈرامہ سیریل فراڈ کی کہانی صبا قمر (مایا)، احسن خان، میکال ذوالفقار (شان) اور نعیمہ بٹ (طوبیٰ) کے گرد گھومتی ہے جبکہ شجی (احسن خان) منفی کردار ادا کررہے ہیں، دیگر کاسٹ میں اسما عباس (شان کی والدہ)، عدنان صمد خان، محمود اسلم (نثار مایا کے والد)، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب شاہ نے انجام دیے ہیں ڈرامے کو ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ شجی شان کے پاس نئی کہانی بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے جو کچھ بھی کیا وہ مجبوری تھی مجھے معاف کردو میں طوبیٰ سے سچا پیار کرتا ہوں ساری زندگی اس کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔‘
شان کہتے ہیں کہ ’مان لیتا ہوں کہ فریب کے دلدل سے تم نے اپنے آپ کو نکال لیا لیکن وہ جھوٹ جو تم نے بولا تھا اپنے اور جائیداد کے بارے میں وہ کیا تھا۔‘
اس پر شجی کہتے ہیں کہ ’شان جو دل میں آئے مجھے سزا دے دو لیکن مجھے طوبیٰ سے الگ مت کرنا۔‘ ادھر طوبیٰ کی والدہ یہ سارا منظر دیکھ رہی ہوتی ہیں وہ پہلے ہی بیٹی کی شجی سے طلاق کے خلاف ہیں۔‘
ڈرامے کی 34ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ شجی کو ساس بھی باتیں سنارہی ہوتی ہیں تو دوسری جانب احسن خان کو کال آتی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ میرے والد اس دنیا میں نہیں رہے۔ ’فراڈ‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4VRnkPQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box