بیجنگ : چین نے سائنسی تجربات اور سطح زمین کے تفصیلی مشاہدے کے لئے ڈیزائن کردہ دو ‘شی یان’ مانیٹر سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 4 سی راکٹ کے ذریعے شی یان۔اے 20 اور شی یان۔بی 20 سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ خلاء کی جانب روانہ کردیا ہے۔
فائر سے مختصر مدت کے بعد سیٹلائٹس نے مدار میں طے شدہ پوزیشن سنبھال لی ہے۔ لانگ مارچ راکٹ کے ذریعے کیا گیا یہ سیٹلائٹ فائر454 واں کامیاب فائر تھا۔
مزید پڑھیں : چینی خلا باز 6 ماہ بعد زمین پر اتر گئے
چینی زبان میں شی یان کا مطلب تجربہ ہے۔ خلاء مں بھیجے جانے والے ان سیٹلائٹس کو خلائی ماحول کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ya3qgMN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box